اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی بہن سے ملاقات کروانے کا حکم

درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی


ویب ڈیسک October 24, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے بہن نورین نیازی کی ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے عمران خان سے بہن کی ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت کی۔  عدالت نے 26 اکتوبر کو نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کروانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 25 اکتوبر تک پابندی ہے 26 اکتوبر کو نورین نیازی کی ملاقات عمران خان سے کروائی جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عمران خان کی بہن نورین نیازی نے بھائی سے ملاقات پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔